وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا کیا نتیجہ نکلا، گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے۔
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارت کاری 75 سال کے عروج پر ہے، پاکستان کو سفارتی سطح پر عظیم کامیابیاں مل رہی ہیں۔