رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف جنید اکبر نے اپنا استعفیٰ چیف وہیپ عامر ڈوگر کو ارسال کر دیا ہے۔

جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سٹاف سے الوادعی ملاقات بھی کی، جنید اکبر نے اپنے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر تمام اراکین کے استعفے لے کر سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی ثناءاللہ مستی خیل نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ثناء اللہ مستی خیل نے کہا تھا کہ پارٹی ارکان میٹنگ کر کے پی اے سی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے، چیئرمین پی اے سی جنید اکبر ابھی میٹنگ میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے، پی ٹی آئی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.