سکیورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں آپریشن، 25 دہشتگرد جہنم واصل، 4 جوان شہید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سکیورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں آپریشن، 25 دہشتگرد جہنم واصل، 4 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران 25 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے جبکہ 4 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 25 دہشت گرد ہلاک، 11 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں رنگ لیڈرابوذرعرف صدام بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.