بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی کوئٹہ پہنچ گئیں، شاندار استقبال

کوئٹہ : بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی کوئٹہ پہنچ گئیں، جہاں ایئرپورٹ پر ان کے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے پرتپاک استقبال کیا۔کوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملائکہ خلجی نے کہا کہ بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکردو کی 6 ہزار میٹر بلند چوٹی سر کرنے کا سفر آسان نہیں تھا، اس دوران انہیں مختلف مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، تاہم عزم اور محنت سے کامیابی حاصل کی۔ملائکہ خلجی نے کہا کہ ہائیکنگ اور کوہ پیمائی کے شوق کو پورا کرنے کے لیے انہیں طویل جدوجہد کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے حکومت کو خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ نوجوانوں بالخصوص خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوہ پیمائی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اگر سہولیات فراہم کی جائیں تو مزید نوجوان اس شعبے میں ملک و صوبے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P