افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ایک نئی سمت دی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی دلیرانہ قیادت کی بدولت عظیم کامیابی ملی۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، تمام غازیوں، شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔
ایکس سروس مین کا کہنا تھا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان نے بھارت کو عسکری اور سفارتی محاذ پر شکست دی۔
افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں نے کہا کہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی ہے، دشمن کی کوئی سازش آئندہ بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔