حکومت بلوچستان کا صوبے میں بے نظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت بلوچستان کا صوبے میں بے نظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت بلوچستان نے صوبے میں بے نظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ زراعت کی سمری پر کسان کارڈ کی منظوری دے دی، کسان کارڈ کے تحت بلوچستان کے چھوٹے زمینداروں کو سبسڈی دی جائے گی۔

شاہد رند نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی، کسان کارڈ کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دو سال کے لئے کلاؤڈ سسٹم قائم کرے گی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کسان کارڈ صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے کسان دوست وژن کا حصہ ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ اور بلوچستان کے ہاریوں کی بہبود کیلئے جامع حکمت عملی پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ کسان کارڈ کا پہلا مرحلہ بلوچستان حکومت اپنے وسائل سے شروع کر رہی ہے، دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت سے معاونت حاصل کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.