باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے، میچ بارش کے بعد کچھ دیر کے لیے متاثر بھی ہوا۔
پہلا روز
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے گئے لیکن یہاں اوپنر ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکے بعد کینگروز کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری، یہاں عثمان خواجہ 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔