ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب بینک ڈالر فروخت کرنے سے گریزاں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب بینک ڈالر فروخت کرنے سے گریزاں

بینکنگ ذرائع نے کہا ہے کہ شرح تبادلہ کی بڑھتی ہوئی بےیقینی کے پیش نظر بینک ڈالر فروخت کرنے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے درآمد کنندگان کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنا مشکل ہو رہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز نے کہا کہ اس ماہ ڈالر کی آمد کم تھی لیکن بینک اپنے پاس زیادہ سے زیادہ لیکویڈٹی رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، کرنسی مارکیٹ میں کام کرنے والے ایک سینئر بینکر عاطف احمد نے کہا کہ بینک، بینکنگ مارکیٹ میں ڈالر فروخت کرنے سے گریزاں ہیں جو ڈالر کی قلت اور اس کی قدر میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران ڈالر کی آمد کم رہی لیکن یہ رکی نہیں، بینک ایکسچینج ریٹ کے رجحان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو مستحکم نہیں ہے اور اسی رجحان کے پیش نظر وہ ڈالر اپنے پاس رکھ رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.