پام آئل منصوبہ ناکام، گزشتہ ماہ 66ارب کا درآمد کیا گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پام آئل منصوبہ ناکام، گزشتہ ماہ 66ارب کا درآمد کیا گیا

سابق اور موجودہ حکومتوں نے پام آئل کی کاشت کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام کیا اور نہ ہی اس کی پراسسنگ پر خاص توجہ دی جس کی وجہ سے مقامی کسانوں میں اس کی کاشت کا رجحان نہیں پایا جاتا۔ پاکستان کا وسیع ساحلی علاقہ پام آئل کی کاشت کیلئے بہترین اور وہاں بے پناہ پیداواری صلاحیت بھی موجود ہے ۔ مقامی سطح پر کاشت سے ہم سالانہ اربوں روپے بچا سکتے ہیں۔ دستیا ب دستاویزات کے مطابق صرف جولائی 2024ء میں حکومت نے 66ارب 79کروڑ روپے سے زائد کا پام آئل بیرون ممالک سے منگوایا۔ مقامی سطح پر آئل سیڈز کی تمام فصلیں اگائی جاتی ہیں لیکن پام آئل کی کاشت پر خاص توجہ نہیں دی جارہی۔ واضح رہے 1996میں پاکستان کے ساحلی علاقوں پر پام آئل کی کاشت کا تجربہ کیا گیا لیکن خاص توجہ نہ دینے کی وجہ سے منصوبے کوکامیابی نہ مل سکی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.