آرمی چیف سے چین کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مضبوط بنانے پر گفتگو – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آرمی چیف سے چین کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مضبوط بنانے پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی کیاومنگ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی کمانڈر نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی موثر کوششوں کو سراہا، چینی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جذبے کی بھی تعریف کی، آرمی چیف نے چینی کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.