بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اورلیویزاہلکاروں سمیت دس افرادجاں بحق ہوگئے ۔
ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق قومی شاہراہ اورشہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کیساتھ مقابلہ کر رہے تھے ، فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔
ایس ایس پی قلات کاکہنا ہے کہ فائرنگ کےبعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔