جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی تجویز پر ابراہیمی معاہدے کو ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف واضح طور پر ٹرمپ کا ناجائز مطالبہ مسترد کرنے کا اعلان کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ابراہیمی معاہدہ درحقیقت سرنڈر کی دستاویز ہے، غاصبانہ فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔