مورو احتجاج میں شرپسند افراد شامل تھے جن کے پاس دھماکا خیز مواد موجود تھا، شرجیل میمن – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مورو احتجاج میں شرپسند افراد شامل تھے جن کے پاس دھماکا خیز مواد موجود تھا، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مورو احتجاج میں مظاہرین کے ساتھ شرپسند افراد بھی شامل تھے جن کے پاس دھماکا خیز مواد بھی تھا جب کہ صوبائی وزیرداخلہ کے گھر کو بھی شرپسندوں نے آگ لگائی، انہوں نے پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا، گولیاں لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 20 مئی کو جیے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) نے مورو بائی پاس پر احتجاج کی کال دی، جسمم کا سربراہ شفیع برفت ملک سے باہر بیٹھا ہے اور یہ گروپ ٹرین دھماکوں اور غیر ملکیوں پر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج میں مظاہرین کے ساتھ ڈنڈا بردار اور شرپسند افراد شامل تھے، مظاہرے میں غیر مقامی افراد بھی شامل تھے اور ان کے پاس جدید اسلحہ موجود تھا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پولیس کی کوشش تھی احتجاج پرامن طور پر ختم ہو جائے لیکن شرپسند افراد نے پولیس پر حملہ اور فائرنگ کی، جو اہلکار ڈیوٹی کر رہے تھے ان کو مارا پیٹا گیا جس سے کئی اہلکار زخمی ہوئے، حالانکہ پولیس نے کسی قسم کا لاٹھی چارج نہیں کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.