حکومت مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے پی ٹی آئی کا ’ٹائم فریم‘ کا مطالبہ قبول کرے گی، رانا ثنااللہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے پی ٹی آئی کا ’ٹائم فریم‘ کا مطالبہ قبول کرے گی، رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ٹائم فریم مقرر کرنے کے مطالبے کو قبول کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومت پی ٹی آئی کے ایسے مطالبے کو قبول کرے گی۔‘

سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ ’ اگر پی ٹی آئی بات چیت کے حوالے سے ٹائم فریم رکھنا چاہتی ہے تو وہ رکھے لیکن پھر ملاقاتیں اسی ٹائم فریم کے مطابق ایک مقررہ وقت میں ہوں گی۔’

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ’ ایسا نہیں ہوسکتا کہ پی ٹی آئی کے سارے ہی مطالبات کو مانا جائے یا اسی طرح وہ ہماری تمام باتوں پر آمادہ ہوں، اس لیے مطالبات اور نقات پر غور کرنے اور ایک مشترکہ نتیجہ حاصل کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا۔’

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر مذاکرات کے لیے کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.