لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق ایک مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 2 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کو عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی، عمرسرفرازچیمہ سمیت دیگرکےخلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی، عدالت 2 دسمبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت تمام ملزمان کو طلب کرلیا۔
ادھر 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے پر سماعت کے دوران لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فرد جرم کے خلاف درخواست پرپراسکیوشن سے جواب طلب کرلیا۔