وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی کا کام کسی کو ضمانتیں دلانا، جیل میں ملاقاتیں کرانا یا کرپشن کے مقدمات میں بریت دلانا نہیں ہے۔
ق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ قائمہ کمیٹی وہ کام نہیں کر سکتی، جس کا مطالبہ پی ٹی آئی کر رہی ہے، ان کی تقریر کے دوران ایوان میں اپوزیشن کا شور شرابہ بھی جاری رہا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران نعرے لگائے، اور ایوان میں شور شرابہ کیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد اگر قائمہ کمیٹی کے ذریعے کسی کو بریت دلوانا ہے، تو یہ قائمہ کمیٹی کا کام نہیں ہے، کرپشن کے مقدمات میں ضمانتیں دلوانے کا کام بھی قائمہ کمیٹی نہیں کرسکتی۔