کسی سے بدلہ لینا، 2018 سے جو دیکھا،اس پر نہیں چلنا چاہتے، ایاز صادق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کسی سے بدلہ لینا، 2018 سے جو دیکھا،اس پر نہیں چلنا چاہتے، ایاز صادق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے،ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے۔

لاہور کے علاقے بھٹہ چوک میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیناچاہتے، 2018 سے 2022 تک جو دیکھا گیا اس پر نہیں چلنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو اسمبلی میں رہ کر گئے ہیں، ان کی خواہش ہے مل کر پاکستان کو مشکل سے نکالیں، پاکستان کو مشکل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، پاکستان مضبوط ہوگا تو ہم سب مضبوط ہوں گے۔

ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے، مریم نواز وزیراعلی پنجاب ہوں گی، وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ خدمت کرنے سے ووٹ ملتا ہے، زبانی باتوں سے ووٹ نہیں ملتے، مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست کرےگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.