کوئٹہ: چکن کی قیمت میں ہوشربا منافع، ہوٹل مالکان بے لگام!
کوئٹہ: عوامی شکایات کے مطابق، مارکیٹ میں چکن کا ریٹ فی کلو 400 روپے ہے، لیکن شہر بھر کے ہوٹلوں میں چکن کڑاہی فی کلو 1900 سے 2500 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالکان مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں، اور نہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں متحرک ہیں، نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام نظر آ رہا ہے۔
صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کی نگرانی کرے اور چکن سمیت دیگر کھانوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
🔶 شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر چکن 400 روپے کلو مل رہا ہے تو چکن کڑاہی اتنے مہنگے داموں بیچنا کھلی منافع خوری اور ظلم ہے، جس پر سخت کارروائی ہونی چاہیے۔