صدر مملکت آصف علی زرداری ملاقات کیلیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد ہوئی، اُن کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
مولانا فضل الرحمن نے صدر مملکت کا پُرجوش استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔