چینی کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کی مدت میں توسیع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چینی کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کی مدت میں توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کی بجائے صرف 0.25 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس بھی 0.25 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے، اس ٹیکس چھوٹ کا اطلاق صرف ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کی گئی چینی پر ہوگا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ مجموعی ٹیکس شرح تقریباً 47 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 5 فیصد رہ جائے گی، کابینہ کے فیصلے کے تحت سفید کرسٹل چینی کی درآمد پر کم شرح ٹیکس لاگو کی گئی تھی، جبکہ ٹی سی پی کے ذریعے چینی کی درآمد 5 لاکھ میٹرک ٹن کی حد تک محدود ہوگی۔

چینی کی درآمد کی اجازت ٹی سی پی یا نجی شعبے کے ذریعے کوٹہ سسٹم کے تحت مشروط ہے، اور ٹیکس چھوٹ کی پہلے مقررہ تاریخ 30 ستمبر 2025 تھی جسے اب توسیع دے دی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.