آپ پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن رہی ہیں، کیسا لگ رہا ہے؟ صحافی کا مریم نواز سے سوال

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صحافی نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے سے متعلق سوال کیا جس کا انہوں نے دلچسپ جواب دے دیا۔ 

پنجاب اسمبلی کے باہر نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

اس دوران صحافی نے مریم نواز سے سوال پوچھ لیا کہ ’آپ پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن رہی ہیں، کیسا لگ رہا ہے؟‘ اس پر انہوں نے جواب دیا ’ابھی نہیں بنی، وزیراعلیٰ بنوں گی تو پھر بتاؤں گی۔‘

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P