مسلم لیگ (ن) کی استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ’دباؤ‘ کی مخالفت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مسلم لیگ (ن) کی استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ’دباؤ‘ کی مخالفت

عام انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ نزدیک آنے کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) نے استحکام پاکستان پارٹی کے اُن امیدواروں کے حق میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دباؤ کی مخالفت کی جو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد اس میں شامل ہوئے تھے۔

جہانگیر خان ترین کی قیادت میں آئی پی پی پنجاب میں کئی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے مدِمقابل ہے، جس کی وجہ سے دونوں جماعتوں کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کو یہ بھی خدشہ ہے کہ اگر آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے انہوں نے اپنے کئی امیدواروں کی قربانی دے دی تو وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ سکتے ہیں کیونکہ متعلقہ حلقوں میں اُن کا اپنا ووٹ بینک موجود ہے۔

سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے گزشتہ روز 16ویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی لیکن ٹکٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی، اطلاعات کے مطابق پارٹی کو پہلے آئی پی پی کا ’معاملہ‘ حل کرنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.