ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے، امریکا ایران کا سیاسی نظام بدلنے اور ملک کو تقسیم کرنے میں ناکام رہا۔

ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن نے اپنے اہداف 13 حصوں میں تقسیم کیے لیکن کوئی مقصد حاصل نہ کر سکا، خطے میں امریکی فوجی موجودگی امن کی ضمانت نہ بن سکی بلکہ امریکی فوجی اڈے سکیورٹی کے بجائے عدم تحفظ کا سبب بن گئے۔

حسین محبی کا کہنا تھا کہ جنگ نے امریکی انٹیلی جنس کی برتری کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے، امریکی انٹیلی جنس مراکز اور فوجی اڈوں کی کمزوریاں بے نقاب ہوئیں، امریکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے اور فضائی دفاعی نظام تباہ ہونے سے امریکی برتری متاثر ہوئی۔

ترجمان پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ ایران جنگ سے امریکا کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا جبکہ میناب سکول کو نشانہ بنانے سے امریکا کی ساکھ مزید متاثر ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P