Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پر بات چیت

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے پر بات چیت کی گئی ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے ایکس پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد میں سینیٹر شیری رحمٰن اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں۔

رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کی اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے رہنمائی لی۔

 

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More