بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی۔

پاکستن ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4 بج کر 59 منٹ تک بڑھائی گئی ہے۔

بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہو گی۔24 سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا، جبکہ بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کو 30 ارکان تک محدود کرنے کے علاوہ بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.