سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونا پھر ہزاروں ہوگیا اور قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

خبر رساں ادارے اے پی پی نے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پیر کو ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے ہو گئی جو اتوار کو 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے تھی۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 37 ہزار 534 روپے تک پہنچ گئی، جو ایک روز قبل 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے تھی، 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 672 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 417 روپے ہو گئی جو گزشتہ روز 3 لاکھ 6 ہزار 745 روپے تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا، جہاں قیمت 34 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 3 ہزار 719 ڈالر ہو گئی، جو ایک روز قبل 3 ہزار 685 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.