کوئٹہ ، پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ، 3 خواتین سمگلرز گرفتار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ ، پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ، 3 خواتین سمگلرز گرفتار

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر ملزمان کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3خواتین سمگلروں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمدکرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ ایس ایس پی آپریشن محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او شالکوٹ خیر محمد نے کاروائی کرتے ہوئے نور احمد ، نذیر احمد کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل برآمدکرلیا جبکہ اشتہاری ملزمان ذوالفقار ، عطائ، اقبال کو گرفتار کرلیا جبکہ ایس ایچ او خروٹ آباد عبدالقادر قمبرانی نے ملزمہ (ف) کے قضہ سے 5کلو اور (ار) کے قبضے سے 5کلو چرس برآمد کرلی اسی طرح کچلاک پولیس نے ملزمہ (ف) کے قبضے سے 4کلو اور نذیر احمد کے قبضے 2کلو 30گرام جبکہ ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم فضل باری کے قبضہ سے پسٹل برآمدکرلیا بروری پولیس نے نذر ،شہزاد ،شاہنواز اور شاکر کے قبضے سے 2سرقہ شدہ موٹرسائیکلیں برآمدکرلی جبکہ دوسری کاروائی میں مفرور ملزم میر احمد کو گرفتار کرلیا پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.