خاورمانیکا نے جو باتیں کیں اس کے بعد عمران خان کو ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے، نوازشریف

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا  ہے کہ جو باتیں انہوں ( خاور مانیکا)  کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد عمران خان کو ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں پیشی کے موقع پر میاں نواز شریف نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ اس موقع پر ایک صحافی نے پوچھا کہ”میاں صاحب کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟”  اس کے جواب میں نوازشریف نے کہا”جی دیکھا ہے جی،”

اس سوال کے جواب میں کہ خاور مانیکا نے جو کچھ کہا ہے اس کے بعد رانا ثناء اللہ نے جو “در فٹے منہ” والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟ قائد مسلم لیگ ن کہا کہ جو باتیں انہوں ( خاور مانیکا)  کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد (عمران خان کو)  ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P