Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ایرانی سپریم لیڈر کا افزودہ یورینیم بیرونِ ملک منتقل کرنے سے انکار

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے افزودہ یورینیم ملک سے باہر منتقل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ یورینیم کے ذخائر کو بیرونِ ملک بھیجنے سے ایران مستقبل میں ممکنہ حملوں کے مقابلے میں کمزور ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ہدایت ایرانی اسٹیبلشمنٹ کے اندر موجود اتفاقِ رائے کے بعد جاری کی گئی، جسے ایران کی قومی سلامتی اور دفاعی حکمتِ عملی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے اس فیصلے سے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جو اہم شرائط سامنے لائی گئی تھیں، ان میں افزودہ یورینیم کے ذخائر کی منتقلی بھی شامل تھی۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اسرائیل کو اس حوالے سے یقین دہانی بھی کرا چکے تھے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کی کوشش کی جائے گی، تاہم ایران کے تازہ مؤقف کے بعد مذاکرات کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More