Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور انکوائری کمیٹی نے نگراں حکومت کو کلین چٹ دیتے ہوئے فوڈ سیکیورٹی پر ساری ذمہ داری ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اضافی گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے بنائی جانے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ میں تحقیقاتی کمیٹی نے نگراں حکومت کو کلین چٹ دے دی جبکہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے چار افسران کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، کمیٹی کی سفارش پر وزیر اعظم نے چاروں افسران کو ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے پر معطل کردیا۔

وزیراعظم نے کمیٹی کی سفارش پر سابق وفاقی سیکریٹری محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دے دی۔

اُدھر محکمہ خوراک پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے بیس افسران کو غفلت برتنے پر معطل کردیا جبکہ 42 فلور ملزم پر بھاری جرمانے اور کچھ ملز کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More