قازقستان کیخلاف ڈیوس ٹائی کیلئے قومی ٹینس ٹیم کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قازقستان کیخلاف ڈیوس ٹائی کیلئے قومی ٹینس ٹیم کا اعلان

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قازقستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا، ڈیوس کپ ٹائی یکم فروری سے شروع ہوگی۔

قازقستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز اسلام آباد میں ہوئے جس میں 8 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ٹرائلز سے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جن میں حذیفہ عبدالرحمٰن، مزمل مرتضیٰ اور احمد نائل قریشی شامل ہیں، کپتان محمد حسیب اور عقیل خان بھی سکواڈ میں شامل ہیں جنہیں ٹرائلز سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان اور قازقستان کے درمیان ورلڈ گروپ ون پلے آف ٹائی یکم سے دو فروری قازقستان کے شہر نور سلطان میں کھیلی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.