Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پر منتقلی شروع

بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق حکومت نے زمینداروں کو سولرائزیشن کے لیے رقوم فراہم کرنے کاعمل شروع کر دیا، کیسکو ٹیمیں سولرائزیشن پر منتقل ہونے والے زمینداروں کے کنکشنز، ٹرانسفارمرز اُتاررہی ہیں۔

سولرائزیشن کے بعد کیسکو کی کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں کارروائی، کارروائی کے دوران 23 زرعی کنکشنز کے ٹرانسفارمرزاور برقی آلات اُتارے گئے۔

ترجمان کیسکو کے مطابق پشین میں کیسکو ٹیموں نے 3 زرعی کنکشنز، ٹرانسفارمرز اور برقی آلات اُتار دیئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More