پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر عوام کا اعتماد بڑھ گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر عوام کا اعتماد بڑھ گیا

سٹیٹ بینک نے مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے لیے نظام ِادائیگی کی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر 2024 کے دوران ڈجیٹل ادائیگیوں میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حجم 9 فیصد اضافے سے 1951 ملین رہا۔

پہلی سہ ماہی میں ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگیوں کےحجم اورمالیت دونوں میں 9 فیصد اضافہ ہوا، حجم 1699 ملین ہوگیااور مالیت 36 ٹریلین روپے تک جاپہنچی، خُردہ ادائیگیوں کا 87 فیصد اب ڈیجیٹل ذرائع سے کیا جا رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ڈجیٹل ادائیگیوں پرعوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ موبائل بینکاری ایپس کے صارفین کی مجموعی تعداد 4 فیصد اضافے سے 96.5 ملین تک جا پہنچی، سہ ماہی میں موبائل بینکاری ایپس سے1301 ملین ٹرانزیکشنز کی گئیں جن کی مالیت 19 ٹریلین روپے رہی، موبائل بینکاری ایپس کے ذریعے ہونے والی ٹرانزیکشنزمیں حجم کے لحاظ سے11 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.