دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کس حد تک ایمرجنسی اور گورنر راج پر اعتراض ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صرف ضم اضلاع کے حد تک گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ ٹھیک ہے۔
عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ نے درخواست میں نیشنل ایکشن پلان کا ذکر ہے؟ اگر ہم جواب طلب کریں تو کس بنیاد پر کریں گے؟
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے اٹارنی جنرل کے دفتر کو نوٹس جاری کر دیا، جس کے بعد درخواستوں پر سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔