ناراض امیدواروں کیخلاف پارٹی کارروائی کرے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ناراض امیدواروں کیخلاف پارٹی کارروائی کرے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق مخصوص نشستوں کے ارکان حلف اُٹھائیں گے، ناراض امیدواروں کیخلاف پارٹی ڈسپلن کارروائی کرے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات واپس نہ لینے پر ہمیں نقصان ہوا ہے، اپوزیشن کے ساتھ پہلے 8 اور 3 کے فارمولے پر اتفاق ہوا تھا، اب ہمیں 6 اور اپوزیشن کو 5 سیٹیں ملیں گی۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے اتحاد صرف سینیٹ انتخابات تک ہے، جو بھی ہورہا ہے وہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے احکامات پر ہو رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.