اسلام آباد سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ڈی 14 کے مکان سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد ہوا ہے جس پر فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق مکان سے 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور 5 زندہ کتے برآمد ہوئے، کارروائی کے دوران 21 کچھوے، ایک گیدڑ اور ایک زندہ پینگولین بھی برآمد ہوئی ہے۔

فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ گوشت اور جانوروں کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ یا سرکاری اجازت نامہ نہیں ملا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق زندہ جانور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرکے مکان سیل کر دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P