جنگ اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے کہا ہے کہ جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا، امریکا اور یورپی و نیٹو اتحادیوں نے جنگ 3 سے 4 روز میں ختم ہونے کی توقع کی تھی۔

محمد مخبر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا اور اس کے اتحادی اپنے مقاصد کا 10 فیصد بھی حاصل نہ کر سکے۔ جنگ کے بھاری اخراجات نے ایران کے مخالفین کو مایوس کر دیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ ایران کی دفاعی طاقت نے امریکا اور اسرائیل کو اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کرنے سے روکے رکھا۔

محمد مخبر نے دعویٰ کیا کہ 70 فیصد امریکی ایران کے خلاف جنگ کے مخالف ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت غیر معمولی حد تک گر چکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P