Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

آئین، جمہوریت کو بےمعنی بنانےکی کوششیں خطرناک ہیں، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت کو بے معنی بنانے کی کوششیں ملک کے لیے خطرناک ہیں۔

کراچی میں ملاقات کےلیے آئے پیپلز پارٹی کے وفد سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط اور عوامی رائے کا حقیقی ترجمان بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کو آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

دوران گفتگو پی پی رہنماؤں نے بلاول بھٹو کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More