بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز، تین دہشتگرد جہنم واصل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز، تین دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز میں کالعدم بی ایل اے کے تین دہشتگرد ہلاک، دو زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز سے دو الگ الگ جھڑپوں میں انڈین پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گرد ہلاک مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد یونس ہلاک، 2 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے شہر تربت میں سکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد سرغنہ صبر اللہ اور امجد عرف بچھو مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز بھارتی پراکسیز کی جانب سے بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.