وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستانی سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستانی سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

پی ایم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق عاصمہ ربانی فلپائن ، رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہوں گے، عبدالحمید بھٹہ جاپان، نجیب درانی گھانا میں پاکستان کے سفیر تعینات کیے گئے ہیں ۔

اسی طرح زاہد حفیط چودھری انڈونیشیا ، معظم شاہ ساؤتھ کوریا، ملک فاروق ساؤتھ افریقہ، شہباز کھوکھر بیروت، عادل گیلانی مراکش ، طارق کریم اور اقصیٰ نواز بھی افریقی ممالک میں پاکستان کے سفرا تعینات کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سید حیدر شاہ نیدرلینڈ ، عامر شوکت مصر ، مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ میں نئے پاکستانی سفیر ہوں گے جبکہ زمان مہدی شکاگو، واجد ہاشمی ملبورن جبکہ تنویر بھٹی چینی شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہوں گے

دوسری جانب امتیاز گوندل مانچسٹر، شہریار اکبر چیک ری پبلک میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.