پاکستان کی چین کو برآمدات میں بڑا اضافہ ہو گیا، برآمدات میں 72.78 فیصد بڑھ گئیں۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی)کے تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں 72.78 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
گوادر پرو کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ پاک چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور چینی مارکیٹ میں سازگار قیمتیں ہیں، رواں مالی سال کے جولائی تا نومبر کے دوران پاکستان نے چین کو 1307.89 ملین ڈالر (1.31 ارب ڈالر)کی برآمدات ریکارڈ کیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران رجسٹرڈ 756.98 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 72.78 فیصد کا نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔