ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے، اولمپکس چیمپین 4 تھرو میں 2 فاول کرنے کی وجہ سے ٹاپ 8 راؤنڈ کے لیے کوالی فائی نہیں کرسکے جب کہ دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے بھارت کے نیرج چوپڑا بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹس چیمپین شپ میں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کیشورن والکوٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا، گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے چاندی اور کرٹس تھامسن نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 82.73 میٹر کی پہلی تھرو کی ان کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی جب کہ تیسری باری میں وہ 83.75 میٹر کی تھرو ہی کرسکے۔

پاکستانی ایتھیلیٹ ارشد ندیم ان کی چوتھی تھرو بھی فاول ہوگئی، مسلسل دو فاول کرنے کے بعد وہ تماشائیوں میں موجود اپنے کوچ سلمان بٹ کے پاس پہنچ گئے اور ان سے کچھ مشورے لیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.