بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا: لیاقت بلوچ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا: لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکہ اور مغرب کے اعتماد کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ عالم اسلام کے حکمران سمجھ لیں کشمیر فلسطین کو نظر انداز کرکے انہیں کبھی سکھ چین نہیں ملے گا، خدا نخواستہ فلسطین میں المناک سرنڈر کے بعد تمام اسلامی ممالک کی ایک ایک کر کے باری آئے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.