صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال

صدر زرداری سے وزیراعظم نے ملاقات کرکے آئینی ترامیم پر بات چیت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام کی 26ویں آئینی ترمیم ڈراپ کرنے اور آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.