بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

ایک روز قبل بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آگئی، جو منگل کو 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے ہوگئی، جو ایک روز قبل 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے تھی، 22 قیراط کا 10 گرام سونا ایک ہزار 887 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 408 روپے ریکارڈ کیا گیا، جو منگل کو 3 لاکھ 7 ہزار 295 روپے تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P