ججوں کی بیواؤں کو تاحیات سکیورٹی نہیں دی جاسکتی :سپریم کورٹ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ججوں کی بیواؤں کو تاحیات سکیورٹی نہیں دی جاسکتی :سپریم کورٹ

 

سپریم کورٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سکیورٹی کے حق دار ہیں، ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی کا حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات میں دیا گیا تاہم ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کی سکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے ۔وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2108ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات کے تحت تاحیات سکیورٹی نہیں دی جاسکتی، ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیا تھا جس میں ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا حوالہ غلطی سے شامل ہوا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کا حوالہ واپس لے لیا گیا ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.