مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔
صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا لاہور میں ملاقات کی، اور پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔