وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ہدف لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنا ہے، ویزا پالیسی کی مشکلات پر قابو پاکر ملک قابلِ رسائی بنانا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ایئر پورٹ بھی آؤٹ سورسنگ کے لیے تیار کر لیے جائیں گے۔
وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئرنس مل جائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم بھرپور طریقے سے اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔