پاکستان کا ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان، ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کی ہدایت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کا ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان، ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان میں ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی مختصر پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان میں موجود ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی دوروں کو بھی روکا جارہا ہے۔ پاکستان نے اپنے فیصلے سے ایرانی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

بعدازاں اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، ایران کا اقدام اقوام متحدہ چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ غیر قانونی عمل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، ایران کے اقدام کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس غیرقانونی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، نتائج کی ذمہ داری پوری طرح ایران پر عائد ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ پیغام ایرانی حکومت تک پہنچا دیا ہے، پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی حکومت کو پاکستانی سفیر واپس بلانے سے مطلع کیا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کےلیے ایرانی سفیر کو ایران سے فی الحال واپس نہ آنے کا کہ دیا ہے۔ ایران کے ساتھ تمام اعلیٰ سطح کے دوروں کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان جاری یا طے شدہ دورے بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.