بنگلہ دیش میں انتخابات 2025 کے آخر میں ہوسکتے ہیں، سربراہ عبوری حکومت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بنگلہ دیش میں انتخابات 2025 کے آخر میں ہوسکتے ہیں، سربراہ عبوری حکومت

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ، نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے کہا ہے کہ اگر انتخابی اصلاحات پہلے مکمل کرلی جائیں تو بنگلہ دیش میں انتخابات 2025 کے آخر تک منعقد کیے جا سکتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق محمد یونس نے ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے خطاب میں کہا کہ اگر سیاسی اتفاق رائے ہو اور ووٹر لسٹ صرف معمولی اصلاحات کے ساتھ درست طریقے سے تیار کی جائے تو 2025 کے آخر تک انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں اگست سے واحد نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم ہے، جب اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور بھاگ کر بھارت چلی گئی تھیں۔

بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وکر الزمان (جنہوں نے طلبہ کے احتجاج کے دوران حسینہ واجد کی حمایت کرنے سے انکار کیا تھا) نے ستمبر میں رائٹرز کو بتایا تھا کہ 12 سے 18 ماہ کے اندر اندر جمہوریت بحال ہونی چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.